حیدرآباد
یوم آزادی تقریب، تاریخی قلعہ گولکنڈہ کو روشنیوں سے منور کردیا گیا
قلعہ گولکنڈہ میں ہی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام تلنگانہ کوریاست کادرجہ ملنے کے بعد سے کیاجارہا ہے۔ریاست کی یوم آزادی کی اصل تقریب کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہرائیں گے۔
حیدرآباد: یوم آزادی کے موقع پر شہرحیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کو روشنیوں سے منورکیاگیا۔قطب شاہی حکمرانوں کی یہ یادگار عمارت رنگ برنگی روشنیوں کی وجہ سے کافی خوبصورت نظرآرہی ہے جس کی ویڈیوز اورتصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
قلعہ گولکنڈہ میں ہی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام تلنگانہ کوریاست کادرجہ ملنے کے بعد سے کیاجارہا ہے۔ریاست کی یوم آزادی کی اصل تقریب کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہرائیں گے۔
ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کے وزیراعلی کے طورپر ریونت ریڈی اس تاریخی عمارت میں قومی پرچم لہرائیں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قبل ازیں ریاست میں بی آرایس کے دس سالہ دور میں اُس وقت کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اسی قلعہ میں قومی پرچم لہرایاتھا۔
a3w