آندھراپردیش

کمسن لڑکی کی متعدد بار عصمت ریزی کے الزام میں سابق رکن اسمبلی گرفتار (ویڈیو)

آندھرا پردیش پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے سدھا کر کو گرفتار کرلیا ان پر گزشتہ4برسوں سے ایک کمسن لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرنے کا الزام ہے۔

کرنول: آندھرا پردیش پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے سدھا کر کو گرفتار کرلیا ان پر گزشتہ4برسوں سے ایک کمسن لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرنے کا الزام ہے۔

50 سالہ سابق رکن اسمبلی کڈمور سدھاکر کو17 سالہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد جمعرات کی شب گرفتار کرلیا۔ متاثرہ نے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو، پولیس کو دیا۔

کرنول کے ڈی ایس پی وجئے شیکھرریڈی نے بتایا کہ سدھا کر نے سال 2019 سے2023 کے دوران متعدد بار کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی جبکہ یہ لڑکی، اس کے مکان میں خادمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔

پولیس نے بی این ایس کی دفعات 376,506 کے علاوہ پوکسو ایکٹ کے تحت، سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تلگودیشم پارٹی کی زیر قیادت نئی حکومت کی تشکیل سے قبل لڑکی پر جنسی حملہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا مگر سابق ایم ایل اے کے خلاف شکایت کے اندراج کیلئے کوئی سامنے نہیں آیا تاہم جمعرات کے روز متاثرہ لڑکی نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سدھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

a3w
a3w