مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 8 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 8 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح رہے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 8 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1513۔امریکی ریاست فلوریڈا کو اسپین کے پونس ڈی لیون نے 8 دریافت کیا تھا۔

1759۔انگریز فوجیوں نے فرانسیسیوں کو مچھلی پٹنم سے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

1774۔مراٹھا پیشوا مادھو راوَ دوم کی پیدائش ہوئی تھی۔

1789۔امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان (ہاوَس آف ری پرزینٹیٹو) کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔

1801۔ رومانیہ لہ راجدھانی بخاریسٹ میں پھوٹے فساد میں 128 یہودیوں کی موت ہوئی۔

1802۔فرانس کے پروسٹنٹ چرچ حکومت کے کنٹرول میں آئے تھے۔

1831۔عظیم مصلح راجہ رام موہن رائے سفارتی سلسلے میں انگلینڈ پہنچے تھے۔

1857۔1857 کی جنگ آزادی شروع ہونے سے قبل گائے اور سور کی چربی سے بنے کارتوس کو استعمال کرنے کی مخالفت

اور بغاوت کے جرم منگل پانڈے کو بیرک پور میں پھانسی دی گئی تھی۔

1888۔سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرومان کی پیدائش ہوئی تھی۔

1894۔مشہور بنگلہ ناول نگار اور وندے ماترم کے خالق اور انگریزی حکومت میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر فائز بنکم چند

چٹرجی کا انتقال ہوا ۔

1904۔برطانیہ اور فرانس نے آپسی تنازع کو حل کرنے کے لئے اینٹینٹ کارڈیئل سمجھوتہ کیا تھا۔

1912۔ افریقہ میں نیل ندی میں جہازوں کی ٹکر سے 200 سے زیادہ لوگوں کی ڈوب کر موت ہوئی۔

1913 ۔چین کے پیجنگ میں پہلاپارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

1914۔امریکہ اور کولمبیا نے پناما نہر کے سلسلے میں ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے۔

1929۔ بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت نے دلی کی سینٹرل جیل اسمبلی ہال میں بم پھینکیں۔

1939۔البانیہ کے شاہ زوگ اول البانیہ سے فرار ہوئے۔

1945۔بہت سے نازیوں کو پھانسی دی گئی تھی لیکن نازی جنرل کرسچین سین نیدرلینڈ بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

1946۔لیگ آف نیشن کا آخری اجلاس جینیوا میں ہوا تھا۔ اس کے بعد لیگ آف نیشن کی جگہ اقوام متحدہ کا قیام عمل آیا تھا۔

1947۔ امریکی صنعت کار ہینری فورڈ کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

1961۔ برٹش جہاز دارا کےفارس کی خلیج میں گرنے سے 236 افراد کی موت ہوئی۔

1965۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہوئی، اسے کشمیر کی دوسری جنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

1973۔حکومت مخالف فسادات کے بعد ہندوستان کی مرکزی حکومت نے سکم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔

1985۔ہندوستان نے پھوپال گیس اخراج کے بعد ہوئی زبردست تباہی کے بعد یونین کاربائیڈ کے خلاف ایک سوئٹ دائر کیا تھا۔

1990۔نیپال کے بادشاہ ویریندر وکرم شاہ نے سیاسی جماعتوں پر 30 سال سے عائد پابندی ختم کیں۔

1992۔فلسطینی لیڈر یاسر عرفات ایک طیارہ حادثہ میں بال بال بچے۔ اس حادثے میں پائلٹ عملہ کے تین لوگ مارے گئے۔

1994۔امریکی حکومت نے پنٹاگن اور تمام فوجی اڈوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی۔

2013۔ سوڈان کے دارفور میں نسلی تشدد میں 163 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 50 ہزار لوگ بے گھر ہوئے۔

2013۔ برطانیہ کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا انتقال ہوا۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w