ایشیاء
بنگلہ دیش کے سابق ایم پی ہندوستان فرار ہونے کے دوران سرحد پر گرفتار(ویڈیو)
سابق رکن پارلیمنٹ 5 اگست کو طلبہ وطالبات کی تحریک کی وجہ سے عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مبینہ طور پر روپوش ہوگئے تھے۔ ان کے خلاف چٹاگانگ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ڈھاکہ: بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے راؤزان (چٹاگانگ-6) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اے بی ایم فضل کریم چودھری کو غیر قانونی طور پر ہندوستان فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سرحد پر گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق فورس کے تعلقات عامہ کے افسر شریف الاسلام نے تصدیق کی ہے کہ سابق ممبر پارلیمنٹ کو برہمن باڑیا کے تحت اکھورا کے نزدیک سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
سابق رکن پارلیمنٹ 5 اگست کو طلبہ وطالبات کی تحریک کی وجہ سے عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مبینہ طور پر روپوش ہوگئے تھے۔ ان کے خلاف چٹاگانگ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔