حیدرآباد

حکومت، پائیدار ترقی کیلئے ہر تجویز کو قبول کرے گی: اتم کمار ریڈی

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ توانائی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جہاں -2050 2030اور 2070 کے اہداف کے ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

 حیدرآباد: ریاستی  وزیر آبپاشی  این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صاف اور قابل تجدید توانائی کی تمام شکلوں فروغ دیا جائے گا، کوئلہ  سے توانائی کی پیداوار میں کمی لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

 انہوں نے کہا  کہ، پچھلی حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان فرق یہ ہے کہ  ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور زمین سے جڑے رہنا ہماری صفت ہے۔  اتم کمار ریڈی نے یقین دلایا کہ وہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا سولار انرجی ٹیرف، کوئلہ سے برقی کی پیداوار کی لاگت سے کم ہو گیا ہے جو  بہت اچھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اور ترقی سے متعلق ایک کمیشن تشکیل  کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہا حکومت پائیدار ترقی کے لیے ہر  تجویز کو قبول کرنے  کے لیے تیار ہے۔

تلنگانہ ٹورازم پلازہ ہوٹل میں ”ہندوستان میں صاف توانائی کی منتقلی۔ تلنگانہ پر توجہ“ کے موضوع پر میڈیا ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا  وہ گزشتہ 20 سے 25 سالوں سے قابل تجدید اور صاف توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر، انہیں 2022 میں مصر میں ہونے والے کوپ -27  اجلاس میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اتم کمار ریڈی  نے مزید  کہا کہ جذبے اور دلچسپی کی وجہ سے، وہ قابل تجدید توانائی، کاربن کے اخراج جیسے مسائل پر بہت سے بین الاقوامی فورمس پر خطاب کرتے رہے ہیں۔

  اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ توانائی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جہاں -2050 2030اور 2070 کے اہداف کے ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر  بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت تک  ہم میں سے بہت سے لوگ زندہ نہیں رہیں گے۔

 انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان بے لگام انداز میں قدرتی وسائل کا استحصال کر رہا ہے اور یہ معاشرہ ان وسائل کو بہت زیادہ استعمال کر رہا  ہے۔

 انہوں نے مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس زمین پرموجود وسائل  ہر ایک کی ضرورت کیلئے کافی ہے، لیکن یہ ہر ایک کے لالچ کیلئے کافی نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان زمین کو تباہ کرنے کیلئے  تیار ہے جو کہ کروڑوں نباتات اور حیوانات پر مشتمل ہے،جبکہ ہم کو اپنے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کا نہی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w