تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کونڈالکشماریڈی چل بسے

لکشما ریڈی نے جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب آف حیدرآباد کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ کونڈا وینکٹ رنگا ریڈی کے پوتے تھے، جو متحدہ آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی رہ چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کونڈالکشماریڈی چل بسے۔ان کی عمر84برس تھی۔انہوں نے آج حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے حلقہ اسمبلی چیوڑلہ کی اسمبلی میں نمائندگی کی تھی۔وہ اس حلقہ سے 1983میں کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

لکشما ریڈی نے جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب آف حیدرآباد کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ کونڈا وینکٹ رنگا ریڈی کے پوتے تھے، جو متحدہ آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی رہ چکے ہیں۔

اپنے سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ترجمان اور گریوانس سیل کے چیئرمین شامل ہیں۔ لکشما ریڈی آندھرا پردیش اسپورٹس کونسل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔