تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیر تارک راما راو چینئی میں 2دسمبر کو ”اگنیشن“ آئیڈیاز اور لیڈرشپ سیریزمیں شرکت کریں گے

یہ پروگرام شیونادر فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے اور اس کی کیوریٹر سرکردہ صحافی شوما چودھری ہیں۔ اس سیریز کے تحت”روبوٹنگ ری پبلک“ عنوان سے منعقد ہونے والے سیشن میں کے ٹی راما راو ہندوستان کے ابھرتے ہوئے معاشی اور سیاسی منظرنامے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

حیدرآباد: چینئی میں 2دسمبر کو منعقد ہونے والی ”اگنیشن“ آئیڈیاز اور لیڈرشپ سیریز میں تلنگانہ کے سابق وزیر آئی ٹی اور بی آرایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


یہ پروگرام شیونادر فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے اور اس کی کیوریٹر سرکردہ صحافی شوما چودھری ہیں۔ اس سیریز کے تحت”روبوٹنگ ری پبلک“ عنوان سے منعقد ہونے والے سیشن میں کے ٹی راما راو ہندوستان کے ابھرتے ہوئے معاشی اور سیاسی منظرنامے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔


اپنے خطاب میں وہ قومی ترقی میں ٹکنالوجی کے بنیادی کردار، ملک میں تیزی سے فروغ پاتے انوویشن ہب اور ٹیک کاریڈورس کے ساتھ ساتھ شمولیتی معاشی ترقی کے لئے درکار نئے ماڈل پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ قومی سیاست میں تیسرے سیاسی متبادل کی ضرورت اور ہندوستان کی بگڑتی سیاسی کہانی کو از سرِ نو ترتیب دینے سے متعلق اپنی حکمت عملی بھی پیش کریں گے۔


”اگنیشن“ پلیٹ فارم عوامی پالیسی، معیشت، سائنس اور ثقافت سے متعلق اہم شخصیات کی میزبانی کے لئے مشہور ہے اور ہندوستان کے مستقبل پر سنجیدہ مکالمے کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ اسی سیشن میں سابق چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنین اور ممتاز سیاسی ماہر دیوش کپور بھی شریک ہوں گے۔