حیدرآباد

شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل شب بارش ہوئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل شب بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس
اسکالرشپ کی عدم ادائیگی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر، آر ٹی ایف اسکیم پر فوری توجہ دی جائے
میگیلینک کلاوڈ کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر فہرست، ایک اہم سنگ میل

رات ایک بجے تک ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں 8.1 سنٹی میٹر، راجندر نگر میں 1.9 سنٹی میٹر، اور چندرائن گٹہ میں 1.3 سنٹی میٹر، بارش ریکارڈ کی گئی۔

رنگاریڈی ضلع کی شاد نگر میونسپلٹی اور آس پاس کے دیہاتوں میں بھی بارش ہوئی۔

کوکٹ پلی، حیدر نگر، کے پی ایچ بی کالونی، نظام پیٹ، باچوپلی میں اوسط بارش ہوئی۔

کئی مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، سکندرآباد، بوئن پلی، الوال، ترملگری، بیگم پیٹ، ماریڈپلی اور چلکل گوڑہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کو الرٹ کردیا گیا تھا کہ شہر میں شدید بارش ہوگی۔

ڈی آر ایف نے عہدیداروں کو تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔