حیدرآباد

فارمولا ای ریس، آئندہ ہفتہ کے ٹی آر کو ای ڈی کا سمن متوقع

مرکزی ایجنسی ای ڈی نے جمعہ کے روز کے ٹی آر، سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار، اور حمڈا کے سابق چیف انجینئربی ایل این ریڈی کے خلاف پرونیشن منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ(ای سی آئی آر) درج کرلی ہے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) فارمولاای کار ریس کے تناظر میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر کے ساتھ دیگر دو اعلیٰ عہدیداروں کو امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ سمن جاری کرے گی جبکہ فارمولا ای ریس کیس کی اینٹی کرپشن بیورو نے تحقیقات شروع کردیای ہے۔

متعلقہ خبریں
رشوت کی وصولی کا طریقہ کار تبدیل
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
لٹل فلاور ہائی اسکول نے ’’ لٹل فلاور فیسٹا کم سالانہ تقریب 2024-2025 کا انعقاد کیا
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف

 مرکزی ایجنسی ای ڈی نے جمعہ کے روز کے ٹی آر، سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار، اور حمڈا کے سابق چیف انجینئربی ایل این ریڈی کے خلاف پرونیشن منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ(ای سی آئی آر) درج کرلی ہے۔

 امکان ہے کہ پیر کے بعد ان تینوں کو نوٹسیں جاری کی جائیں گی اور انہیں اس کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی جائے گی۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو اور دیگر دو عہدیداروں کے خلاف اے سی بی نے پہلے ہی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

 اے سی بی کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد فوری حرکت میں آتے ہوئے ای ڈی نے جمعہ کی صبح کو اینٹی کرپشن بیورو سے ایف آئی آر کی نقل اور اس کیس سے مربوط دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔ اے سی بی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے ای سی  آئی آر درج کی ہے۔

 ای ڈی ان الزامات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا بیرونی ملک  ادارہ کورقم کی منتقلی میں پی ایم ایل اے اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ کے ٹی آر، اروند کمار اور بی ایل این ریڈی کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مرکزی ایجنسی، اس کیس کو آگے بڑھائے گی۔

ای ڈی، اپنی تحقیقات، حمڈا سے ایف ای او(فارمولا ای آپریشن لندن) کمپنی کو رقم کی منتقلی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں فامولا ای ریس کے اہتمام کیلئے ایف ای او کو45.71 کروڑ روپے منتقل کئے گئے تھے۔

یہ رقم برطانوی پاونڈ (کرنسی) میں منتقل کی گئی جس کیلئے مبینہ طور پر آر بی آئی سے منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔ ایچ ایم ڈی اے نے فارن کرنسی میں رقم کی منتقلی کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں کیا جس کے سبب بتایا جاتا ہے کہ حمڈا پر 8.06کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ آڈیٹنگ کے دوران یہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔