شمالی بھارت

معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد کوئلے کی بھٹی میں جلانے کے معاملےمیں چار ملزمان گرفتار

راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے کوٹڑی پولیس اسٹیشن میں معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل اور معصوم بچی کی لاش کو کوئلے کی بھٹی میں جلانے کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے کوٹڑی پولیس اسٹیشن میں معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل اور معصوم بچی کی لاش کو کوئلے کی بھٹی میں جلانے کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے جمعرات کی رات دیر گئے بتایا کہ اس معاملے میں بالاجی مندر کے قریب تسواریہ تھانہ شاہ پورہ ضلع بھیلواڑہ کے رہنے والا کانہا (21) کالو (25)، پالسا تھانہ شاہ پورہ کا سنجے (20) اور اروڑ تھانہ فولیاکلاں کے پپو (35) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں عصمت دری، قتل اور پوکسو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واقعے کی جلد انکشاف کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔