جرائم و حادثات

جیپ الٹنے سے چار افراد کی موت

راجستھان میں باران ضلع کے بھنور گڑھ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ 27 پر ایک جیپ الٹنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

باران: راجستھان میں باران ضلع کے بھنور گڑھ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ 27 پر ایک جیپ الٹنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

موصولہ اطلاع کے مطابق باران سے کیلواڑہ کی طرف جارہی یہ جیپ جمعہ کی رات تقریباً دس بجے بھنور گڑھ قصبہ کے قریب سڑک پر اچانک ایک گائے آنے کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔

اس واقعے میں 25 سالہ لکھن سہاریہ، 50 سالہ پھول چند سہاریہ، راجو سہاریہ اور ہریچرن کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کشن گنج اسپتال پہنچایا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔