ایف پی آئی نے پہلے ہفتے میں نکالے 9,431 کروڑ روپے
یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ایف پی آئی کی طرف سے فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے پہلے اگست میں انہوں نے 20,635 کروڑ روپے، جولائی میں 5,261 کروڑ روپے اور جون میں 7,769 کروڑ روپے نکالے تھے۔
ممبئی: غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی سرمایہ جاتی بازار سے 9,431 کروڑ روپے کی رقم نکالی ہے ۔
مرکزی ڈپازٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ایف پی آئی نے گزشتہ ہفتے ایکویٹی میں 12,257 کروڑ روپے کی فروخت کی۔ قرض (ڈیٹ) کو چھوڑ کر باقی تمام شعبوں میں انہوں نے اپنے حصص فروخت کئے۔ ڈیٹ میں انہوں نے 3,534 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
زیر جائزہ ہفتے میں میوچل فنڈ میں ایف پی آئی کی سرمایہ کاری 742 کروڑ روپے کم ہو گئی، جبکہ ہائبرڈ انسٹرومنٹ میں انہوں نے 42.38 کروڑ روپے بازارسے نکال لئے۔
یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ایف پی آئی کی طرف سے فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے پہلے اگست میں انہوں نے 20,635 کروڑ روپے، جولائی میں 5,261 کروڑ روپے اور جون میں 7,769 کروڑ روپے نکالے تھے۔
اس سال مارچ اور مئی کو چھوڑ کر باقی تمام مہینوں میں انہوں نے اپنی رقم نکالی۔ سال میں ان کی طرف سے نکالی گئی رقم 51,471 کروڑ روپے رہی۔