صحت

حیدرآباد میں خاتون صحافیوں کیلئے مفت طبی کیمپ

کیمپ کا افتتاح چیف سکریٹری شانتی کماری نے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں خاتون صحافیوں کے لئے مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں خاتون صحافیوں کے لئے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے کا وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ نے یقین دہانی کروائی تھی جس کے پیش نظر آج خاتون صحافیوں کے لئے شہر کے مانصاحب ٹینک کے قریب آئی این پی آر کے صدر دفتر میں یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

کیمپ کا افتتاح چیف سکریٹری شانتی کماری نے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35سال کی عمر کی تکمیل کرنے والی خواتین کو اپنے طبی معائنے کروانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں ان خواتین صحافیوں کے لیے طبی معائنے، علاج اور مختلف شعبہ جات کی کونسلنگ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو پیشہ ورانہ ملازمتوں میں مشکلات کا شکار ہیں۔

اضلاع میں خاتون صحافیوں کے لیے بھی اسی طرح کے کیمپ منعقد کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ میڈیکل کیمپ اگلے ماہ کی 9 تاریخ تک جاری رہے گا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس کیمپ کے دوران کئے جانے والے معائنوں کی رپورٹ اسی دن فراہم کی جائے گی۔