تعلیم و روزگار
نرسنگ، ٹیلرنگ اور اردو کی مفت کلاسس
شفیق فاطمہ ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی ہاشم آباد، چندرائن گٹہ میں طالبات و خواتین کے لئے 45 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں نرسنگ، ٹیلرنگ، اڈوانس ایمبرائیڈری کی مفت تعلیم دی جائے گی۔

حیدرآباد: شفیق فاطمہ ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی ہاشم آباد، چندرائن گٹہ میں طالبات و خواتین کے لئے 45 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں نرسنگ، ٹیلرنگ، اڈوانس ایمبرائیڈری کی مفت تعلیم دی جائے گی۔
یہ کیمپ یکم مئی سے 15جون تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ صرف نرسنگ کورس میں لڑکوں کے لئے بھی داخلے جاری ہیں۔ کورس مکمل کرنے والوں کو ڈپلوما سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لئے فون 9391582924 یا 7675011142 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
سنٹر میں غریب طالبات، یتیم، بیواؤں وغیرہ کو مفت تکنیکی تعلیم و دیگر کورسس کی مفت تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے لئے اہل خیر حضرات ادارہ کو تعاون کرنا چاہتے ہیں تو بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔