شمالی بھارت

بی جے پی انسولین نہ دے کر میرے شوہر کوہلاک کرناچاہتی ہے: سنیتا کجریوال

سنیتاکجریوال نے دعویٰ کیاکہ ان کے شوہر کو عوام کی خدمت(جن سیوا) کیلئے گرفتارکیاگیا۔ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم‘ آمریت کے خلاف لڑیں گے اور فاتح رہیں گے۔

رانچی: جیل میں بند چیف منسٹردہلی اروندکجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے اتوار کے دن مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ ان کے شوہر کو انسولین سے محروم رکھ کر ماردیناچاہتی ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ اپوزیشن انڈیا بلاک بی جے پی کی آمریت کے خلاف لڑے گا اور جیتے گا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

 انہوں نے رانچی میں نیائے ریالی میں کہا کہ وہ لوگ میرے شوہر اروندکجریوال کو ہلاک کردیناچاہتے ہیں۔ ان کی غذا کیمرہ کی نگاہ میں ہے۔ انہیں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔ میرے شوہر 12 سال سے انسولین لے رہے ہیں۔ انہیں روزانہ 50 یونٹ انسولین کی ضرورت پڑتی ہے۔

سنیتاکجریوال نے دعویٰ کیاکہ  ان کے شوہر کو عوام کی خدمت(جن سیوا) کیلئے گرفتارکیاگیا۔ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم‘ آمریت کے خلاف لڑیں گے اور فاتح رہیں گے۔ جیل کی گیٹ ٹوٹے گی اور اروندکجریوال‘ہیمنت سورین باہرآئیں گے۔

a3w
a3w