سوشیل میڈیاکرناٹک

سینے پر نام کا ٹیٹو بنوایا تھا‘ اس نے مجھے مسترد کردیا‘طالبہ کے ”قاتل“ کا بیان

لڑکی کے قتل کے بعد ملزم نے بھی خود کو چاقوگھونپ پر اقدام خودکشی کیا تھا۔ یہ واردات 2/ جنوری کو بنگلور کے راجہ کنٹے کے قریب اٹگالور میں واقع پریسیڈنسی یونیورسٹی کالج میں پیش آئی تھی۔

بنگلورو: کالج کی راہدری میں انجینئرنگ طالبہ کا چاقو گھونپ کر قتل کرنے والے نامراد عاشق نے کہا کہ اس نے اپنے سینے پر لڑکی کے نام پر ٹیٹو بنوایا تھا اور اس کے انکار کو برداشت نہیں کرسکا۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار

لڑکی کے قتل کے بعد ملزم نے بھی خود کو چاقوگھونپ پر اقدام خودکشی کیا تھا۔ یہ واردات 2/ جنوری کو بنگلور کے راجہ کنٹے کے قریب اٹگالور میں واقع پریسیڈنسی یونیورسٹی کالج میں پیش آئی تھی۔

مقتولہ کی شناخت 19سالہ لیا اسمتا کی حیثیت سے کی گئی جو بی ٹیک سال اول کی طالبہ تھی۔ملزم‘ نروپاتنگا یونیورسٹی کے بی سی اے کے طالب علم 21سالہ پون کلیان کو پولیس نے دواخانہ منتقل کیا۔ صحتیابی کے بعد اسے دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا اور پولیس نے اس کا بیان قلمبند کیا۔

 کلیان نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان تین برسوں سے تعلقات قائم تھے مگر حال ہی میں مقتولہ لیا اسمیتا نے دوسرے لڑکے سے تعلق قائم کرلیا۔ اس نے ملزم کو نظرانداز کردیا اور اسے بتایا کہ اب وہ اسے پسند نہیں کرتی۔ برہم کلیان نے اسے قتل کرکے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اس نے میجسٹک علاقہ سے چاقو خریدا۔ جب وہ قطعی بات کرنے لڑکی کے پاس پہنچا تو اس نے اسے ڈانٹا جس کے بعد وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس پر بار بار چاقو سے وار کیا۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے سینے پر اس جگہ چاقو گھونپنے کی کوشش کی جہاں اس کے نام کا ٹیٹو تھا۔ پولیس کے مطابق کلیان کلاس روم گیا اور لڑکی کو باہر بلایا۔

 راہداری میں اس سے 15منٹ بات کرنے کے بعد اچانک ملزم نے اپنے بیاگ سے چاقو نکالا اور اس کے سینے، پیٹ، گردن اور ہاتھ پر وار کیا۔ لڑکا اور لڑکی ایک ہی گاؤں کے ہیں۔ ان کا تعلق کولار ضلع کے مولبگال ٹاؤن کے قریب کاشی پورہ گاؤں سے ہے۔ اس واردات نے طلباء میں سنسنی پیدا کردی اور پریسیڈنسی یونیورسٹی پر ناقص سیکورٹی پر تنقید کی گئی۔

a3w
a3w