شمالی بھارت

جلد ووٹ ڈالنے والوں کو مفت پوہااور جلیبی!

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مشہور فوڈ ہب (کھانوں کے مرکز) ”56 دُکان“ کے دکانداروں نے اسمبلی الیکشن میں جلد ووٹ ڈالنے والوں کو فری اسناکس (پوہا/ چڑوا۔ جلیبی) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مشہور فوڈ ہب (کھانوں کے مرکز) ”56 دُکان“ کے دکانداروں نے اسمبلی الیکشن میں جلد ووٹ ڈالنے والوں کو فری اسناکس (پوہا/ چڑوا۔ جلیبی) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا مقصد رائے دہی کا تناسب بڑھانا ہے۔ مدھیہ پردیش کی 230 رکنی اسمبلی کے لئے واحد مرحلہ میں 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دکانداروں نے اعلان کیا ہے کہ صبح کے اولین اوقات میں ووٹ ڈالنے والوں کو چڑوا۔ جلیبی مفت ملے گی۔ انہیں اپنی انگلی پر لگا نشان دکھانا کافی ہوگا۔

56 دکان ٹریڈرس اسوسی ایشن کے صدر گنجن شرما نے پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ اندور کو صفائی کے معاملہ میں ملک میں اول مقام حاصل ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا شہر ووٹنگ کے معاملہ میں بھی ٹاپ کرے۔ اس کے لئے ہم نے صبح جلد ووٹ ڈالنے والوں کو مفت پوہا۔

جلیبی کی پیشکش کی ہے۔ یہ آفر 17 نومبر کو صبح 9 بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد شام تک ہر ووٹر کو پوہا۔ جلیبی پر 10 فیصد رعایت ملے گی۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈس اتھاریٹی آف انڈیا 56 دکان کو کلین اسٹریٹ فوڈ ہب کا ٹیاگ دے چکی ہے۔