آندھراپردیش

آندھرا پردیش کی آرٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر اسکیم 15 اگست سے شروع ہوگی

اس مقصد کے لیے آندھرا پردیش کے مختلف زونل ورکشاپس میں پرانی بسوں کو نئی شکل دینے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ رائل سیما اضلاع کے لیے کڈپہ زونل آر ٹی سی ورکشاپ میں یہ کام سب سے زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں خواتین کا ایک اور خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ 15 اگست سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت شروع کی جا رہی ہے، جسے "استری شکتی” کے نام سے نافذ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

اس اسکیم کو زبردست عوامی ردعمل ملنے کی توقع کے پیش نظر آر ٹی سی انتظامیہ اضافی بسیں فراہم کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے آندھرا پردیش کے مختلف زونل ورکشاپس میں پرانی بسوں کو نئی شکل دینے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ رائل سیما اضلاع کے لیے کڈپہ زونل آر ٹی سی ورکشاپ میں یہ کام سب سے زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے۔

حکام نے 100 بسوں کو نئی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جن میں سے 60 بسیں پہلے ہی تیار کر لی گئی ہیں جبکہ باقی 40 بسوں کی تیاری کے لیے عملہ دن رات محنت کر رہا ہے۔

ان بسوں کو پلے ولگو بسوں میں تبدیل کرنے کے لیے فی بس تقریباً 3 لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ آر ٹی سی حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کے آغاز سے قبل زیادہ سے زیادہ بسوں کو تیار کر کے خواتین کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔