تلنگانہ

نظام آباد گورنمنٹ جونیئر کالج میں فریشرس پارٹی: تعلیم طالبات کے لیے ایک طاقتور ہتھیار: روی کمار کا خطاب

طلبہ کے لیے تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے، جس کے ذریعے وہ ہر مشکل کو فتح کر سکتے ہیں، یہ بات ڈسٹرکٹ انٹر ایجوکیشن آفیسر مسٹر تروملا پوڈی روی کمار نے کہی۔

نظام آباد: طلبہ کے لیے تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے، جس کے ذریعے وہ ہر مشکل کو فتح کر سکتے ہیں، یہ بات ڈسٹرکٹ انٹر ایجوکیشن آفیسر مسٹر تروملا پوڈی روی کمار نے کہی۔ وہ گورنمنٹ جونیئر کالج نظام آباد میں منعقدہ فریشرس پارٹی میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے، جس کا مقصد تعلیمی سال 2024-25 کے نئے طلبہ کا استقبال کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ جونیر کالج لکچررس کا جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 کا دورہ’ طلبہ سے ملاقات
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کالج کے پرنسپل مسٹر بدھی راج کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کے مختلف جونیئر کالجوں کے پرنسپلوں نے بھی شرکت کی۔ مسٹر روی کمار نے اس موقع پر گرلز جونیئر کالج کی طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو کامیابی کی چابی بنائیں اور ریاستی سطح پر نمایاں رینک حاصل کرنے کی جستجو کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب، نادار اور اقلیتی طبقہ کی طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں اردو، تلگو، انگلش میڈیم اور ووکیشنل گروپس کے تقریباً 1200 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور پرنسپل مسٹر بدھی راج کی قیادت میں کالج مزید ترقی کرے گا۔ مسٹر روی کمار نے طلبہ کو کالج کی تمام سہولیات جیسے لیبارٹری، آلات اور لائبریری کا بھرپور استعمال کرنے کی تلقین کی۔

پرنسپل مسٹر بدھی راج نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ انٹر ایجوکیشن ان کے مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔

تقریب میں ضلع کے مختلف جونیئر کالجوں کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی، جن میں گورنمنٹ بوائز جونیئر کالج کے پرنسپل مسٹر خالق، ایلا پور کالج کے پرنسپل مسٹر اے چنایا، آرمور بوائز جونیئر کالج کے پرنسپل مسٹر وجیانند ریڈی اور بھیمگل جونیئر کالج کے پرنسپل مسٹر جئے پال ریڈی شامل تھے۔