آندھراپردیش

شرمیلا کو کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے امیدواربنائے جانے کی اطلاع

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے امیدواربنائے جانے کی اطلاع ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے امیدواربنائے جانے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
شرمیلا، والدکی حقیقی جانشین: ریونت ریڈی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اس لوک سبھا نشست کی ان کے خاندان کے ارکان 1989سے نمائندگی کرتے آرہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے پہلے ہی شرمیلا کو کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق شرمیلا اس روایتی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔توقع ہے کہ کانگریس اس ماہ کی 25 تاریخ کو اے پی میں اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔

سمجھاجاتا ہے کہ شرمیلا کا نام اس فہرست میں ہوگا تاہم آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس نے اس حلقہ کے موجودہ رکن اویناش ریڈی کو امیدواربنایا ہے۔

اوینا ش ریڈی، شرمیلا کے چچا زاد بھائی ہیں۔اس حلقہ سے شرمیلا کا اپنے بھائی سے مقابلہ اے پی کی سیاست میں گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔