کھیل

دوستانہ میاچ: میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو ہرادیا

سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد یہ رونالڈو کا سعودی سرزمین پر پہلا میچ تھا۔ مقابلہ دوستانہ تھا لیکن جوش و خروش کم نہ تھا۔ بڑی بات یہ بھی ہوئی کہ اس میچ میں 3 کھلاڑی جن کے گولز کو فٹبال شائقین دیکھنا چاہتے تھے۔

ریاض: فٹبال کے دنیا کے دو بڑے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان کل رات سعودی عرب میں ایک دوستانہ میاچ کھیلا گیا۔ میچ شروع ہوا تو چند منٹوں میں میسی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

رونالڈو نے میسی کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور پنالٹی کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برابری پر پہنچادیا۔ پہلے ہاف میں ہی میسی اور رونالڈو کا یہ تناؤ دیکھ کر اسٹیڈیم کا شور آسمان کو چھوگیا۔ اس کے بعد جب میچ کا پہلا ہاف اختتام کے قریب پہنچا تو مزید دو گول ہوئے۔

پی ایس جی نے پہلے گول کرکے میچ میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم بریک پر جانے سے پہلے ہی رونالڈو نے ان کی برتری ختم کردی۔ انہوں نے میچ کے پہلے ہاف میں اپنا دوسرا گول کیا اور اس طرح پہلا ہاف 2-2 سے برابری پر ختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں مزید گولوں کی بارش ہوئی۔

 پی ایس جی کے راموس نے دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں اپنی ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ تاہم اس گول کے صرف ایک منٹ بعد رونالڈو کی قیادت میں سعودی ٹیم نے میچ میں ایک بار پھر برابری کردی۔ ایمباپے نے 6 منٹ بعد پی ایس جی کو دوبارہ برتری دلادی۔

 انہوں نے اپنی ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ اس کے بعد پی ایس جی کی یہ برتری 78ویں منٹ میں 5-3 ہوگئی۔ فل ٹائم کھیل ختم ہوا تو اضافی وقت میں ایک اور گول دیکھنے کو ملا۔ یہ گول رونالڈو کی ٹیم نے 93 ویں منٹ میں کیا۔ اس طرح پی ایس جی نے میچ 5-4 سے جیت لیا۔

پی ایس جی کی جانب سے میسی، مارکوین ہوس، سرجیو راموس، کائلان ایمباپے اور ہیوگو ایکیٹیک نے گول اسکور کیے۔ یہ موقع سعودی عرب کیلئے خاص تھا۔ ٹکٹ کی قیمتیں بہت مہنگی تھیں۔ اس کے باوجود اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے شور میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس میچ میں فٹبال کے بڑے ستارے سعودی سرزمین پر اترے۔

 پی ایس جی اور سعودی آل اسٹار الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ سعودی آل اسٹار الیون کا سب سے بڑا چہرہ کرسٹیانو رونالڈو تھے۔ دوسری طرف میسی اور ایمباپے پی ایس جی کے بڑے چہرے تھے۔

 سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد یہ رونالڈو کا سعودی سرزمین پر پہلا میچ تھا۔ مقابلہ دوستانہ تھا لیکن جوش و خروش کم نہ تھا۔ بڑی بات یہ بھی ہوئی کہ اس میچ میں 3 کھلاڑی جن کے گولز کو فٹبال شائقین دیکھنا چاہتے تھے۔