دہلی

نکاح حلالہ‘ سپریم کورٹ نئی بنچ تشکیل دے گی

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے وکیل اشوینی اُپادھیائے کی بات کا نوٹ لیا جنہوں نے اپنی پی آئی ایل (درخواست ِ مفاد ِ عامہ) میں کہا کہ 5 رکنی نئی دستوری بنچ کی تشکیل ضروری ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ مسلمانوں میں 4 شادیاں اور نکاح حلالہ کے رواج کے دستوری جواز کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت کے لئے 5 رکنی دستوری بنچ تشکیل دے گی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کے خلاف عرضیاں ہائی کورٹ میں خارج
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے وکیل اشوینی اُپادھیائے کی بات کا نوٹ لیا جنہوں نے اپنی پی آئی ایل (درخواست ِ مفاد ِ عامہ) میں کہا کہ 5 رکنی نئی دستوری بنچ کی تشکیل ضروری ہے کیونکہ سابق بنچ کے 2 ججس جسٹس اندرابنرجی اور جسٹس ہیمنت گپتا ریٹائر ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w