نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 18 نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں، مختلف سنہ عیسوی میں آج ہی کے دن یہ واقعات ہوئے تھے۔
1727: مہاراجہ جئے سنگھ دوئم نے جئے پور شہر کی بنیاد رکھی۔ اس شہر کے معمار بنگال کے ودیادھر چکرورتی تھے۔
1738: فرانس اور آسٹریا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1772: پیشوا مادھوراؤ اول کے چھوٹے بھائی نارائن راؤ نے اقتدار سنبھالا۔
1833: ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان جونہوون معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1901: بالی وڈ کے مشہور فلم ساز، اداکار، اور ہدایت کار وی شانتارام کی پیدائش ہوئی۔
1909: امریکہ نے نکاراگوا پر حملہ کیا۔
1910: ہندوستان کے مشہور انقلابیوں میں سے ایک بٹوکیشور دت کی پیدائش ہوئی۔
1918: شمال مشرقی یورپی ملک لاتویا نے روس سے آزادی کا اعلان کیا۔
1922: ترکی کے ولی عہد عبدالمجید دوئم کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔
1948: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے قریب اسٹیمر ‘نارائینی’ حادثے کا شکار ہونے سے پانچ سو افراد ڈوب گئے۔
1956: مراکش نے آزادی حاصل کی۔
1959: آئی این ایس ویراٹ کو برطانوی رائل نیوی میں کمیشنڈ کیا گیا۔
1962: پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی سپاہی شیطان سنگھ کا انتقال ہوا۔
1963: امریکی ٹیلی فون کمپنی بیل سسٹمز نے بٹن کے ساتھ ڈائلنگ پیڈ والا دنیا کا پہلا فون متعارف کرایا۔
1972: شیر کو قومی جانور کے طور پر منتخب کیا گیا۔
2003: آرنالڈ شوارزنیگر نے کیلیفورنیا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
2005: وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
2013: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر ماون گاڑی بھیجی۔
2017: ہندستان کی مانوشی چھلر نے ‘مس ورلڈ 2017’ کا خطاب جیتا۔