حیدرآباد

آکسفورڈ اکنامکس رینکنگ، حیدرآباد ٹاپ10شہروں میں شامل

آکسفورڈ اکنامکس جو ایک آزادانہ اکنامک ایڈوائزری فورم ہے‘کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد‘ہندوستان کے ٹاپ10شہروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

حیدرآباد: آکسفورڈ اکنامکس جو ایک آزادانہ اکنامک ایڈوائزری فورم ہے‘کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد‘ہندوستان کے ٹاپ10شہروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

عالمی سطح پر حیدرآبادکو564 واں رینک ملا ہے جبکہ ہندوستان میں نوابوں کایہ شہر ٹاپ 10 شہروں میں نواں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے۔

شہر حیدرآباد نے اکنامکس میں 253‘ انسانی سرمایہ میں 524‘ معیاری زندگی میں 882 اور ماحولیات میں 674 نشانات حاصل کئے ہیں۔

ہندوستانی شہروں میں دہلی سرفہرست ہے جبکہ اس تاریخی شہر کو عالمی سطح پر 350 واں رینک حاصل ہواہے۔

عالمی سطح پر بنگلور‘چینائی اور ممبئی کوبالترتیب 411‘472 اور 427 رینک حاصل ہوئے ہیں۔

a3w
a3w