مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 28 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 28 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 28 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1651- پولینڈ اور یوکرین کے درمیان بیرسٹیکو جنگ شروع ہوئی۔

1776- سلیوان جزیرے کی جنگ امریکی فتح کے ساتھ ختم ہوئی۔

1838- وکٹوریہ انگلینڈ کی ملکہ بنیں۔

1846- ایڈولف سیکس نے آلہ سیکسوفون کو پیٹنٹ کرایا۔

1857- نانا صاحب نے بٹھور میں خود کو پیشوا قرار دیا۔

1894- یوم مزدور پر امریکہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان۔

1914- پہلی جنگ عظیم کی فوری وجہ: سرائیوو میں آسٹریا کے آرچ ڈیوک فرانز فرڈینینڈ اور ان کی اہلیہ سوفی کا قتل۔

1919- وارسا کے معاہدے پر دستخط۔

1921- ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش۔

1940- بنگلہ دیشی ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی پیدائش۔

1975- ہندوستان میں ایمرجنسی کے دوران پریس پر پابندی لگائی گئی۔

1981-چین نے کیلاش اور مانسروور کا راستہ کھولا۔

1981- تہران میں خوفناک بم دھماکہ، اسلامی جمہوریہ پارٹی کے 73 عہدیدار ہلاک ہوئے۔

1986- لال ڈینگا میزورم کے وزیر اعلیٰ بنے۔

1986- مرکزی حکومت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو بھی زچگی کی چھٹی دینے کا قانون بنایا۔

1995- ٹائیگرز کو شکاریوں سے بچانے اور انہیں پناہ دینے کے لیے مدھیہ پردیش کو ‘ٹائیگر اسٹیٹ’ قرار دیا گیا۔

1996- ہندوستان نے فلسطین کے زیر کنٹرول غزہ شہر میں اپنا مشن کھولا۔

2004- امریکہ نے حکومت کی باگ ڈور عراق کے لوگوں کے حوالے کی۔

2004- شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا 17 واں سربراہی اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوا۔

2005- روس نے ایران کے لیے چھ جوہری ری ایکٹر بنانے کا اعلان کیا۔

2007- ایپل کا پہلا اسمارٹ فون جسے آئی فون کے نام سے جانا جاتا ہے مارکیٹ میں آیا۔

2012- ہندوستان کے مشہور مصنف اور ناول نگار امر گوسوامی کا انتقال ہو گیا۔