حیدرآباد

نومنتخبہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ جعفر حسین معراج کے خلاف مقدمہ درج

کانسٹبل اے سودھاکرنے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی۔پولیس نے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج اوردیگر کے خلاف دفعات 188,341,290 of ipc کے علاوہcity Police actکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: بھوانی نگرپولیس نے یاقوت پورہ کے نومنتخب رکن اسمبلی جعفر حسین معراج اوردیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے بموجب انتخابات کے نتیجہ کی رات سالم چوک محمدہوٹل یاقوت پورہ میں ریالی نکالی گئی اور پٹاخے چھوڑے گئے۔

متعلقہ خبریں
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ

اس کے لئے پولیس کی اجازت نہیں لی گئی۔اس وقت ڈیوٹی پر تعینات کانسٹبل اے سودھاکرنے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی۔پولیس نے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج اوردیگر کے خلاف دفعات  188,341,290 of ipc کے علاوہcity Police actکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔