ایشیاء

گوہر علی خان، پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین منتخب

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے جانشین کی حیثیت سے انہیں نامزد کیا تھا کیونکہ وہ توشہ خانہ کیس میں نااہل قرارپانے کے باعث الیکشن نہیں لڑسکتے۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

پشاور: وکیل گوہر علی خان ہفتہ کے دن پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ نئے صدرنشین منتخب ہوئے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے جانشین کی حیثیت سے انہیں نامزد کیا تھا کیونکہ وہ توشہ خانہ کیس میں نااہل قرارپانے کے باعث الیکشن نہیں لڑسکتے۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

پارٹی کے تنظیمی انتخابات میں آج عمر ایوب خان بلامقابلہ سنٹرل جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی نے پشاور میں نتائج کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ میں اور ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب میں پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کے لئے بیاٹ (بلہ) کا انتخابی نشان برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے تنظیمی الیکشن کرانا ہوگا۔ پاکستان میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں ہونے والے ہیں۔

پشاور میں صحافیوں سے بات چیت میں گوہر علی خان نے کہا کہ وہ عمران خان کے نمائندہ کی حیثیت سے پارٹی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ہم ملک کو آگے لے جائیں گے لیکن جب تک میں یہاں ہوں عمران خان کا نمائندہ بن کر رہوں گا جو اپنی اصولی جدوجہد کے باعث جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی کسی سے بھی نہیں لڑے گی۔

a3w
a3w