تلنگانہ

تلنگانہ: ٹریفک چالان پر رعایت کی آخری تاریخ میں مزید توسیع

حکومت نے آج چہارشنبہ کو ایک جی او جاری کرتے ہوئے زیر التواء ٹریفک چالانات کو رعایت کے ساتھ ادا کرنے کی تاریخ میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹریفک چالانات پر رعایت کے ساتھ ادائیگی کی آخری تاریخ میں مزید توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے آج چہارشنبہ کو ایک جی او جاری کرتے ہوئے زیر التواء ٹریفک چالانات کو رعایت کے ساتھ ادا کرنے کی تاریخ میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی ہے۔

جی او کے مطابق آخری تاریخ 15 فروری مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آر ٹی سی بسوں کے لئے 90 فیصد، دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے لئے 80 فیصد اور لائٹ موٹر وہیکل اور ہیوی موٹر وہیکل گاڑیوں کے ای چالان پر 60 فیصد کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

رعایت کے ساتھ چالان کی ادائیگی کی آخری تاریخ پہلے 10 جنوری مقرر کی گئی تھی جس بڑھا کر 31 جنوری کیا گیا تھا۔ تاہم آج ایک بار پھر توسیع دیتے ہوئے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت کے ساتھ چالانات ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔