حیدرآباد

جی۔20اجلاس، ہرمندوب کے سوٹ پرکریم نگر کے سلورفیلیگری فنکاروں کے تیار کردہ چاندی کے کونارک چکر

سلور فیلیگری آرٹ جس نے تلنگانہ کے کریم نگر شہر کو بین الاقوامی شہرت دلائی وہ ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر کریم نگر کا نام روشن کرنے جا رہا ہے۔

حیدرآباد: سلور فیلیگری آرٹ جس نے تلنگانہ کے کریم نگر شہر کو بین الاقوامی شہرت دلائی وہ ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر کریم نگر کا نام روشن کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

کریم نگر کے سلور فیلیگری فنکاروں کے چاندی سے بنائے ہوئے کونارک چکر کو ہندوستان کے سب سے باوقارجی۔20 اجلاس کا حصہ بنایاگیا ہے۔

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہر مندوب کے کوٹ پر کونارک چکرا دیکھا جا سکتا ہے۔ کریم نگر میں سلور فیلگیری کا 400 سال پرانا فن ہے۔

چاندی سے بنی ان اشیاء کی ملک اور بیرون ملک کافی مانگ ہے۔ فی الحال، ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جی۔20اجلاسوں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین میں سے ہر ایک کے سوٹ پر ایک تاریخی پس منظر کونارک چکرا دیکھاجاسکتا ہے۔

گولکنڈہ ہینڈی کرافٹس کریم نگر کی طرف سے کونارک چکروں کو تیار کرنے کا کام کیاگیا ہے۔ فلیگری کاریگروں نے تین مہینوں میں تقریباً 200 کونارک چکر بنائے ہیں اور انہیں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل پہنچا دیا ہے۔

سیفاک ادارہ کے جنرل سکریٹری اشوک کمار نے بتایا کہ اگرچہ ہم نے پہلے ہی سلور فلیگری کے فن میں قومی سطح پر کئی ایوارڈس جیتے ہیں تاہم ہمیں اپنے بنائے گئے فنکارانہ کونارک چکروں کو ان غیر ملکی مندوبین کے سامنے پیش کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے جو دہلی میں ہونے والے بین الاقوامی جی۔20اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔