بین الاقوامی

امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری روس چھوڑ دینے کا حکم

واشنگٹن نے ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو گرفتاریوں اور ایسے سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں شفافیت کا فقدان ہوتا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے اپنے روس میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری وہاں سے نکل جائیں اور دیگر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کا سفر نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

واشنگٹن نے ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو گرفتاریوں اور ایسے سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں شفافیت کا فقدان ہوتا ہے۔

وہ خفیہ مقدمات میں یا بغیر مصدقہ ثبوت کے مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں۔ یاد رہے امریکہ نے گزشتہ برس ستمبر میں بھی اپنے شہریوں کو ایسی ہی ہدایات جاری کی تھیں۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست یوکرین میں جنگ اور امریکیوں کو من مانی حراست کا نشانہ بنائے جانے کے امکان کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی سکیورٹی سروسز نے جھوٹے الزامات کی وجہ سے امریکیوں کو گرفتار کیا۔ انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں منصفانہ اور شفاف سلوک سے محروم رکھا گیا۔ قابل اعتماد ثبوت فراہم کیے بغیر ان امریکی شہریوں کو سزائیں بھی جاری کیں۔ بیان میں مزید یاد دلایا گیا کہ روس نے شک کی بنیاد پر ایک امریکی شہری کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی کھولا تھا۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں روس سے نکلنے کی ہدایت گزشتہ ستمبر میں اس وقت کی تھی جب روسی صدر پوتین نے انہیں جزوی طو ر نقل مکانی کا حکم دے دیا تھا۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ روس دوہری شہریت کو تسلیم کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔