حیدرآباد

حیدرآباد میں گنیش وسرجن دوسرے دن بھی ہوا

پولیس اور جی ایچ ایم سی حکام کی جانب سے جاری کردہ روٹ میپ کے مطابق بڑے بڑے گنیش ایک ایک کر کے جھیل کنارے پہنچ رہے ہیں تاہم ہزاروں مورتیوں کے اچانک سڑکوں پر آنے سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرِ حیدرآباد میں گنیش وسرجن دوسرے دن بھی ہوا۔ نورتری کے اختتام کے بعد ہفتہ کی صبح سے شاندار جلوس کا آغاز ہوا جو شہر کی مختلف سڑکوں سے گزر کر حسین ساگر (ٹینک بند) کی سمت روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

پولیس اور جی ایچ ایم سی حکام کی جانب سے جاری کردہ روٹ میپ کے مطابق بڑے بڑے گنیش ایک ایک کر کے جھیل کنارے پہنچ رہے ہیں تاہم ہزاروں مورتیوں کے اچانک سڑکوں پر آنے سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ٹینک بند پر صرف 40 کرینیں دستیاب رہنے اور اس بار مورتیوں کی اونچائی زیادہ ہونے کے سبب وسرجن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔اسی طرح مختلف علاقوں سے مورتیوں کے تاخیر سے نکلنے کی وجہ سے اتوار کی صبح تک کئی مورتیوں نے ٹینک بند کا رخ کیا۔

پولیس حکام جو پہلے ہی چوکس تھے، آنے والی مورتیوں کو ان کی اونچائی کے لحاظ سے نیکلس روڈ، این ٹی آر مارگ اور ٹینک بند کے مرکزی راستوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق وسرجن کے آغاز سے اب تک 2.61 لاکھ گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا جاچکا ہے۔

فی الحال این ٹی آر مارگ اور نیکلس روڈ پر گنیش وسرجن جاری ہے۔ خاص طور پر نیکلس روڈ اور این ٹی آر مارگ پر وسرجن کے لئے مورتیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوپہر تک وسرجن کا عمل جاری رہے گا۔