حیدرآباد

گنیش وسرجن جلوس۔ 25 ہزار ملازمین پولیس کی تعیناتی

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر جتیندر اور سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے گنیش جلوس کے گزرنے کے راستوں پر صیانتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوس کے موقع پر 25 ہزار پولیس کے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر جتیندر اور سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے گنیش جلوس کے گزرنے کے راستوں پر صیانتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوس کے موقع پر 25 ہزار پولیس کے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

اس دوران جی ایچ ایم سی کمشنر امرپالی کٹہ‘ حیدرآباد کلکٹر انودیپ درشٹی‘ اڈیشنل کمشنر پولیس وکرم مان‘ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر جی سدھیر بابو‘ اڈیشنل کمشنر ٹرافک بی وشوا پرشاد کے علاوہ تمام زونس کے ڈپٹی کمشنرس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ان تمام عہدیداروں نے بالاپور‘ چندرائن گٹہ‘ معظم جاہی مارکٹ تا تلگو تلی راستہ کا دورہ کیا اور میاپ کے حساب سے پولیس بندوبست کو قطعیت دی۔ پیدل دورہ کرتے ہوئے انہوں نے شاہ علی بنڈہ تا گلزار حوض‘ چارمینار انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ 17 ستمبر کو بالاپور تا حسین ساگر سڑکیں بند رہیں گی۔

اس موقع پر کوئک ریسپانس ٹیمیں‘ ڈاک اسکوارڈس‘ اینٹی چین اسناچنگ ٹیمیں‘ شی ٹیمیں‘ ٹاسک فورس ٹیمیں تعینات رہیں گی اور جوائنٹ کمانڈ کنٹرول روم سے پولیس عہدیدار جلوس کا مشاہدہ کریں گے۔

اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی‘ ایچ ایم ڈی اے‘ ٹرانسکو آر اینڈ بی واٹر ورکس‘ آر ٹی اے اور میڈیکل اینڈ ہیلت کی ٹیمیں بھی تعینات رہیں گی۔ سٹی پولیس کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برقراری امن کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور گنیش جلوس کے دوران کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آنے دیں۔

a3w
a3w