حیدرآباد

ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنانے والا گروہ گرفتار

ایس او ٹی پولیس نے حیدرآباد کے راجندر نگر میں ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: ایس او ٹی پولیس نے حیدرآباد کے راجندر نگر میں ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

خطرناک کیمیکل استعمال کرکے ملاوٹ شدہ پیسٹ تیار کرنے کی اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ انڈسٹری حکومت کی اجازت کے بغیر چلائی جا رہی ہے۔

ایس او ٹی پولیس نے ملزم کے پاس سے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ضبط کرکے انہیں عطاپور پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی افراد نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فوڈ سیفٹی اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی جانب سے ایسی سرگرمیوں پر نظرنہ رکھنے کے نتیجہ میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔