حیدرآباد

جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار

اسپیشل آپریشن ٹیم اور میاں پور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی انشورنس کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: اسپیشل آپریشن ٹیم اور میاں پور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی انشورنس کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
گڑگاؤں پولیس کو مطلوب مجرم شہر سے گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

پولیس ایس او ٹی کے بموجب جعلی جنرل انشورنس پالیسی کی ٹولی جعلی انشورنس کے واقعات میں ملوث تھے۔

ملزمین نے جعلی پالیسیز آئی سی آئی سی Lombard جنرل انشورنس، بھارتی جنرل انشورنس، یونائٹیڈ انڈیا جنرل انشورنس، ڈیجٹ جنرل انشورنس، ایچ ڈی ایف سی Ergo جنرل انشورنس کی فروختگی جن کے انشورنس پالیسیز ضرورت مند افراد بھاری رقومات حاصل کر کے، جعلی انشورنس پالیسیز جس میں آئی سی آئی سی کے 80، یونائٹیڈ انڈیا کے 16، بھارتی کے18، ایچ ڈی ایف سی کی ایک پالیسی شامل ہے۔

ملزمین کے خلاف میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ملزم کی شناخت 28 سالہ محمد سرور شریف بزنس ساکن حکیم پیٹ میاں پور، متوطن مرپلی رنگاریڈی ضلع، 62 سالہ مرزا الیاس بیگ پیشہ آٹو ڈرائیور اور 46 سالہ شیخ جمیل احمد پیشہ آٹو ڈرائیور ساکن نیو حفیظ پیٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ایک اور ملزم اظہر ساکن حفیظ پیٹ مفرور بتایا گیا ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے 111 جعلی انشورنس پالییسیز، 2 کمپیوٹرس، کلر پرنٹر ایچ پی1، آئی سی آئی سی ربر اسٹامپس، 4 موبائیل فونس، 79000 نقد، ایک آٹو رکشا جملہ مالیتی 7,25,000 ضبط کرلئے گئے۔

ڈی سی پی مادھاپور، شلپاولی ایس اوٹی کے عہدیداروں اور میاں پور پولیس نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔ کمشنر پولیس سائبرآباد ایم اسٹیفن رویندرا نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کرنے پر پولیس عہدیداروں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w