لیمبو پانی پر بھی ’Gas Crisis Charge‘! ریسٹورنٹ کے بل نے سوشل میڈیا پر مچا دی ہلچل
حیرت کی بات یہ ہے کہ ریسٹورنٹ نے اس کے علاوہ بل میں 5 فیصد “گیس کرائسز چارج” بھی شامل کر دیا، جو تقریباً 17.01 روپے بنتا ہے۔ اس اضافی چارج کے بعد دو منٹ لیمونیڈ کا کل بل تقریباً 374 روپے ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ریسٹورنٹ کا بل تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں صرف نیبو پانی (لیمبو سے بننے والا ایک ٹھنڈا مشروب) آرڈر کرنے پر بھی “گیس کرائسز چارج” وصول کیا گیا ہے۔ اس عجیب و غریب چارج کو دیکھ کر لوگ حیران بھی ہیں اور مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔
وائرل پوسٹ کے مطابق ایک گاہک نے ریسٹورنٹ میں دو منٹ لیمونیڈ یعنی نیبو پانی آرڈر کیے تھے۔ ایک لیمونیڈ کی قیمت 179 روپے درج تھی، اس حساب سے دو لیمونیڈ کی قیمت 358 روپے بنی۔ بل میں 5 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کے بعد 2.5 فیصد CGST اور 2.5 فیصد SGST بھی شامل کیا گیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ریسٹورنٹ نے اس کے علاوہ بل میں 5 فیصد “گیس کرائسز چارج” بھی شامل کر دیا، جو تقریباً 17.01 روپے بنتا ہے۔ اس اضافی چارج کے بعد دو منٹ لیمونیڈ کا کل بل تقریباً 374 روپے ہو گیا۔
یہ بل سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر سے شیئر کیا گیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔ ایک صارف نے لکھا، “لیمونیڈ بنانے میں کون سی گیس لگتی ہے؟” جبکہ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے کہا، “شاید نیبو کو اُبال کر ڈالا ہوگا۔” ایک اور صارف نے لکھا، “اسی لیے گیس کرائسز چارج لیا گیا ہوگا۔”
کچھ صارفین نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح کا اضافی چارج لینا قانونی طور پر درست ہے یا نہیں۔