دہلی

پکوان گیس سلنڈر‘ 50 روپے مہنگا

تقریباً 8 ماہ میں یہ پہلا اضافہ ہے جو 3 شمال مشرقی ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے چند دن میں ہوا ہے۔ اپوزیشن نے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ 14.2 کیلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر اب دہلی میں 1053 روپے کے بجائے 1103 روپے میں ملے گا۔

نئی دہلی: پکوان گیس ایل پی جی کے دام چہارشنبہ کے دن 50 روپے فی سلنڈر بڑھادیئے گئے۔ تقریباً 8 ماہ میں یہ پہلا اضافہ ہے جو 3 شمال مشرقی ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے چند دن میں ہوا ہے۔ اپوزیشن نے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ 14.2 کیلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر اب دہلی میں 1053  روپے کے بجائے 1103 روپے میں ملے گا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

 سرکاری انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی)‘ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(بی پی سی ایل) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(ایچ پی سی ایل) نے کہا کہ 14 کیلو 200 گرام کے نان سبسیڈی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1103 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت بیشتر غیراُجولا یوزرس کو کوئی سبسیڈی نہیں دیتی۔ حکومت 9 کروڑ 58 لاکھ غریبوں کو جنہیں پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت فری ایل پی جی کنکشن ملا ہوا ہے‘ 200 روپے فی سلنڈر سبسیڈی دیتی ہے۔ ان کے لئے سلنڈر کے دام اب 903 روپے ہوں گے۔

سرکاری تیل کمپنیوں کو ہر ماہ لاگت کی حساب سے دام پر نظرثانی کرنی ہوتی ہے لیکن 2020 سے کمپنیوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔ گزشتہ برس اکتوبر میں انہیں 22 ہزار کروڑ روپیوں کی وَن ٹائم گرانٹ دی گئی تھی تاکہ جولائی 2020  اور جون 2022 کے درمیان انہیں جو نقصان ہوا اس کی تلافی ہوجائے۔

ممبئی میں اب 14.2 کیلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1102.50 روپے‘ کولکتہ میں 1129 روپے اور چینائی میں 1118.50 روپے ہوگئی ہے۔ مقامی ٹیکسس کے باعث ریاستوں میں ایل پی جی کے دام مختلف ہوتے ہیں تیل کمپنیوں نے ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت بھی 300 روپے بڑھاکر 2119.50 روپے کردی۔ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 19کیلوگرام کا ہوتا ہے۔

 اس کی قیمت میں 25  روپے کا اضافہ جنوری میں ہوا تھا۔ اپوزیشن نے خاص طورپر ہولی سے قبل ڈومیسٹک ایل پی جی کے  دام بڑھانے پر حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ شیوسینا اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے کی پرینکا چترویدی نے کہا کہ یہ ہولی پر مودی کا تحفہ ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں تاہم ریکارڈ 11 ماہ سے ٹھہراؤ ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی لیٹر 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے بک رہا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار آنے پر وہ ”لوٹ مار“ کا خاتمہ کردے گی۔ وہ 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس سلنڈر دے گی۔

 پارٹی ترجمان گورؤ ولبھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایل پی جی کے دام بڑھاتے ہوئے عوام کو ہولی کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی برسراقتدار آجائے تو 500 روپے میں گیس سلنڈر دیا جائے گا جیسا کہ راجستھان میں ہماری حکومت دے رہی ہے۔

a3w
a3w