انٹرٹینمنٹ

جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا بزنس کیا

جوان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی خوب دھوم مچا رہی ہے۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان کو ریلیز ہوئے 19 دن ہوچکے ہیں۔ فلم جوان ہر روزنئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی

 جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ ہندوستان میں جوان کا کل بزنس 560 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جوان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی خوب دھوم مچا رہی ہے۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

فلم جوان کو گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی، پریامنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔