یوروپ
لندن میں 12 اکتوبر کو غزہ کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم
ڈیزی ریڈلے، جمیلہ جمیل اور امبیکامود فنڈ ریزنگ ٹیبل میں حصہ لینے والے ہیں۔ اس ایونٹ کی میزبانی انڈسٹری ایڈوکیسی گروپ سنیما فار غزہ کررہا ہے۔
لندن (پی ٹی آئی) ڈیزی ریڈلے، جمیلہ جمیل اور امبیکامود فنڈ ریزنگ ٹیبل میں حصہ لینے والے ہیں۔ اس ایونٹ کی میزبانی انڈسٹری ایڈوکیسی گروپ سنیما فار غزہ کررہا ہے۔
12 اکتوبر کو مشرقی لندن کے ٹروکسی میں منعقد شدنی یہ ایونٹ فلسطینیوں کو طبی امداد پہنچانے عطیات جمع کرنے کے لئے ہوگا۔
ڈائرکٹر ندامنظور کی قیادت میں جیناکولمین، مورفڈکلارک، نیش کمار، ماوان رضوان، پریاکنسارا، جیف مرزا، امرچڈھاپٹیل، شاذیہ مرزا اور عاصم چودھری اس میں حصہ لیں گے۔
برطانوی فلم پروفیشنلس ہنافلنٹ، جولیاجیکمین، لیلہ لطیف اور ہیلن سیمنس کی پہل سنیما فار غزہ نے تاحال 269,206یوروز جمع کئے ہیں۔ گروپ نے گزشتہ برس بھی فنڈ ریزنگ آکشن منعقد کیا تھا۔