شمال مشرق

سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، درجنوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے آج جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

یروشلم: اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے آج جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے کئی ارکان بعد میں مسجد اقصی آئیں گے اور ان دراندازیوں میں شریک ہوجائیں گے۔

یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقہ میں شدید کشیدگی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

مزید برآں اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

معان نیوز ایجنسی نے نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں فوج کو اولڈ سٹی کی گلیوں میں آنسو گیس پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔