یکم اپریل سے ہونے والی بڑی تبدیلیوں کیلئے ہوجائیں تیار
اگلے مہینہ میں ہونے والی تبدیلیوں میں گیس سلنڈر کی قیمت، بینک کی چھٹیاں، آدھار۔ پان لنک سمیت کئی چیزیں شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ کے بجٹ کو خراب کرسکتی ہیں۔ جو براہ راست آپ کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کردے گی۔ آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
نئی دہلی: مالی سال 2023 خم ہونے جارہا ہے۔ اس مہینہ یعنی مارچ مالی سال کا آخری مہینہ ہے۔ یہ مہینہ ہر شعبہ کیلئے بہت اہم ہے۔ آپ کو مالی سال کے آخری مہینہ میں بہت سے اہم کاموں سے جلدہی نمٹنا ہوگا۔ کیونکہ نئے مالی سال میں بہت سے اصول بدلے گئے ہیں۔
اس لئے اگرآپ کا کوئی ضروری کام پھنس گیا ہے تو اُسے 31 مارچ سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ اگر آپ ان اہم کاموں کو بروقت نمٹا نہیں پاتے ہیں تو آپ کو ہریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ہر مہینہ کے آغاز کی طرح اپریل میں بھی بہت سے نئے قواعد ( یکم اپریل 2023 سے نئے قواعد) نافذ ہونے جارہے ہیں۔ آپ کیلئے یکم اپریل سے ہونے والی ان تبدیلیوں کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ا یسی ہی بڑی تبدیلیوں ( یکم اپریل 2023 سے قواعد میں تبدیلی) کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو یکم اپریل سے ہونے جارہی ہیں جس کا اثر براہ راست آپ کی جیب پر پڑے گا۔ اگر آپ ان تبدیلیوں سے واقف ہیں ، تو آپ بغیر ک سی پریشانی کے اپنا کام وقت پر ختم کرسکتے ہیں۔
اگلے مہینہ میں ہونے والی تبدیلیوں میں گیس سلنڈر کی قیمت، بینک کی چھٹیاں، آدھار۔ پان لنک سمیت کئی چیزیں شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ کے بجٹ کو خراب کرسکتی ہیں۔ جو براہ راست آپ کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کردے گی۔ آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں
سرکاری تیل کمپنیاں ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو پٹرول، ڈیزل، گیس سلنڈر کے نئے دام جاری کرتی ہیں۔ مارچ میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپئے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 350 روپئے کا اضافہ کردیا گیا۔ اگلے ماہ گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر تبدیلی ہوسکتی ہے۔
اپریل میں بینک اتنے دن کام نہیں کرے گا( اپریل 2023 میں بینک کی چھٹیاں)
ریزرو بینک آف انڈیا( آر بی آئی) نے اپریل 2023 میں بینک تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے۔ جس کے مطابق اپریل 2023 میں کل 15 دن بینک بند رہنے والے ہیں۔ اگلے مہینہ میں مختلف ریاستوں میں ہفہ وار تعطیلات اور تہواروں کی وجہ سے 15 دن کیلئے بینکوں کو تعطیل ہوگی۔ اگر بینک سے متعلق کوئی ضروری کام ہوتو اسے جلد از جلد مکمل کرلیں۔ اگر بینک کی چھٹیاں شروع ہوجائیں تو آپ یہ اہم کام نہیں کرپائیں گے۔
31 مارچ سے پہلے پان آدھار کو لنک کرنا لازمی ہے
اگر آپ کا پان کارڈ ابھی تک آدھار سے لنک نہیں ہوا ہے، تو اُسے فوری طورپر لنک کرلیں کیونکہ پان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2023 ہے۔
لہٰذا 31 مارچ سے پہلے اگر آپ اپنے پان کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرے ہیں تو فوری کرلیں نہیں تو آپ کا پان کارڈ غیر کارکرد ہوجائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سونے کے زیورات کی فروخت کے قوانین میں تبدیلی
اگلے مہینہ سونا خریدنے والوں کیلئے بھی اہم ہے۔ صارفین کی وزارت یکم اپریل سے سونے کے زیورات کی فروخت کے قوانین میں تبدیلی لارہی ہیں۔ نئے اصول کے مطابق 31 مارچ 2023 کے بعد چار ہندسوں والے ہال مارک یونیک آئیڈنٹیفکیشن ((HUID کے زیورات فروخت نہیں کئے جاسکتے۔ یکم اپریل 2023 سے صرف چھ ہندسوں کے ہال مارک والے زیورات فروخت کئے جائیں گے۔