جرائم و حادثات

حیدرآباد:بارش کے دوران دیوار کے پتھر گر نے سے 8سالہ لڑکی کی موت

حیدرآباد: شدیدبارش کے دوران دیوار کے پتھر گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک 8سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شدیدبارش کے دوران دیوار کے پتھر گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک 8سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں کل شب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اس لڑکی جس کی شناخت جیونیکا کے طورپر کی گئی ہے، اپنے والدین کے ساتھ جوبلی ہلز علاقہ کے اوم نگر میں مقیم تھی۔

منگل کی شب یہ لڑکی اپنے مکان میں سورہی تھی کہ متصل عمارت کی ریلنگ سے پتھر ان کے مکان کی چھت پر گرپڑے جس کے نتیجہ میں اسبسطاس شیٹ ٹوٹ گئی اور یہ پتھر لڑکی پر گرپڑے اور اس کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا۔

ذریعہ
یواین آئی