حیدرآباد

چلکور معین آباد میں غیرآباد مسجد شہید، رات کی تاریکی میں شرپسندانہ کارروائی

حیدرآباد سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع چلکور‘ معین آباد میں ایک قدیم غیرآباد مسجد جو مقامی لوگوں میں جاگیردار مسجد سے مشہور ہے‘ رات کے اندھیرے میں شہید کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع چلکور‘ معین آباد میں ایک قدیم غیرآباد مسجد جو مقامی لوگوں میں جاگیردار مسجد سے مشہور ہے‘ رات کے اندھیرے میں شہید کردی گئی ہے۔

یہ مسجد‘ درج اوقاف ہے‘ بتایا جاتا ہے کہ اس کے تحت چار گنٹے اراضی وقف ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مسجد سے متصل زمین پر رئیل اسٹیٹ کا وینچر فروغ دیا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آج دن میں پتا چلا کہ مسجد کو شہید کردیا گیا ہے۔

مسجد کے ڈھانچہ کو زمین دوز کردیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

a3w
a3w