گیان واپی مسجد کیس: الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چہارشنبہ کو سماعت

الٰہ آباد ہائی کورٹ چہارشنبہ کے دن انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست کی سماعت کرے گی جس نے وارانسی کی ضلع عدالت کے 12 ستمبر کے احکام کو چیلنج کیا ہے۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ چہارشنبہ کے دن انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست کی سماعت کرے گی جس نے وارانسی کی ضلع عدالت کے 12 ستمبر کے احکام کو چیلنج کیا ہے۔

وارانسی کی ضلع عدالت نے گیان واپی مسجد کی باہری دیوار پر تراشیدہ ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کی پوجا کی درخواست سماعت کے لئے قبول کی تھی۔

انجمن نے اس کی مخالفت کی تھی لیکن ضلع عدالت نے اس کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس جے جے منیر نے فریقین کے وکلاء کی مشترکہ درخواست پر 19 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔

ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ تمام کاغذات کی فوٹو کاپی چہارشنبہ تک عدالت کو بھیجی جائی۔ ہائی کورٹ نے ضلع جج سے وہ کاغذات مانگے جو انجمن کی درخواست کے استرداد سے متعلق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button