مسلمانوں کو روزگار دو، غیر قانونی تارکین کو نہیں: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت (ویڈیو)
بھاگوت سنگھ کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ملک میں بڑھتی آبادی، مذہب تبدیلی اور غیر قانونی ہجرت کے مسائل پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔
نئی دہلی: جمعرات کے روز سنگھ کے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک ایسا بیان دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہی مسلمانوں کو نوکری دینی چاہئے، غیر قانونی تارکین وطن کو نہیں۔
بھاگوت سنگھ کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ملک میں بڑھتی آبادی، مذہب تبدیلی اور غیر قانونی ہجرت کے مسائل پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ حکومت غیر قانونی ہجرت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن سماج کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ ہمیں غیر قانونی تارکین کو روزگار نہیں دینا چاہئے۔ اپنے ہی لوگوں پر، اپنے ہی مسلمانوں پر بھروسہ کرنا چاہئے اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔”
انہوں نے کہا کہ سنگھ کا کارکن کبھی ظلم نہیں کرسکتا۔ ملک کو ایسے سماج کی ضرورت ہے جہاں سب کو برابر کا مقام ملے۔