شمالی بھارت

بہار میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں جھانجھر پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

پٹنہ: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں جھانجھر پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق جھانجھر پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا پارلیمانی حلقوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں 5129473 مرد، 4730602 خواتین اور 322 تھرڈ جینڈر سمیت 98 لاکھ 60 ہزار 397 رائے دہندگان 9848 پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے 54 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں 51 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

ووٹنگ کے اس مرحلے میں 100 سال سے زائد عمر کے 2716 افراد ہیں، جب کہ پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 482 ہے۔ جھانجھر پور میں 10، سپول میں 15، ارریہ میں نو، مدھے پورہ میں آٹھ اور کھگڑیا میں 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

a3w
a3w