تلنگانہ

محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

  عبیداللہ کوتوال چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ نے المدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی احیا پر تفصیل پیش کرتے ہوئے  بانی سوسائٹی  جناب غوث کاری اور انکے رفقاء کی کاوشوں کو سراہا اور  آئندہ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا  ۔

حیدرآباد:المدینہ کالج میں ایک اور انجینیرنگ کالج کا اضافہ ۔ حکومت تلنگانہ  نے مقامی ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی کی کوششوں اور المدینہ سوسائٹی وکالج کے سیکریٹری امتیازاسحاق سابق چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن وعہدیداروں  کی جدوجہد سے جی کے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی منظوری عمل میں آئی ۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

 آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سری ینم سرینواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر نے کہا کہ  محبوب نگر کو  ایک تعلیمی ہب میں تبدیل کر نے کی طرف یہ ایک سنگ میل ہے  جس کیلئے ہمارے ضلع کے محبوب لیڈر  و چیف منسٹر تلنگانہ سری اینومولا ریونت ریڈی کی قیادت میں ہمیں  میڈیکل وانجنیرنگ کالجس کے قیام ہورہے ہیں  مبارکباد دی  ۔

 اور سوسائٹی کے عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی جن کی کوششوں سے کالج ترقی کررہا ہے  اور کمیٹی کو تیقن دیا کہ اس کالج کو مزید ترقی کے لیے ہمیشہ ساتھ رہنے کی تعاون کرتا رہوں گا  ۔

  عبیداللہ کوتوال چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ نے المدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی احیا پر تفصیل پیش کرتے ہوئے  بانی سوسائٹی  جناب غوث کاری اور انکے رفقاء کی کاوشوں کو سراہا اور  آئندہ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا  ۔

جنرل سکریٹری سوسائٹی نے ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی کی  کوششوں کو سراہا  اور مسلسل (محمد غوث  کاری بانی سوسائٹی سے موسوم )  جی کے  انجینئرنگ کالج کی منظوری تک انکا ساتھ رہنے پر شکریہ ادا کیا  ۔ ۔ ما بعد  انکی بکثرت گلپوشی وشال پوشی کی گئ ۔

اس موقع پر صدر سوسائٹی الحاج سجاد احمد ایڈوکیٹ محمد احمد کاسموس ڈاکٹر محمد فریدالدین عبدالمنان رئیس حبیب ودیگر اراکین سوسائٹی  وشہر کے قایدین موڈا چیرمین لکشمن یادو  ونود کمار گوپال یادو  کے علوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجودتھی۔