انٹرٹینمنٹ

جارجیا اینڈریانی اور ارباز خان کی شادی!!

اسی سلسلہ میں جارجیا اینڈریانی نے حال ہی میں ارباز خان کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں اور ارباز کی سابقہ ​​بیوی ملائکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ممبئی: ماڈل اور اداکارہ جارجیا اینڈریانی تقریباً 4 سال سے دبنگ اداکار ارباز خان کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں کو اکثر کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

اسی سلسلہ میں جارجیا اینڈریانی نے حال ہی میں ارباز خان کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں اور ارباز کی سابقہ ​​بیوی ملائکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جارجیا اینڈریانی نے انکشاف کیا کہ وہ ارباز خان کے ساتھ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔  

ارباز کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جارجیا نے بتایا کہ جیسا کہ میں نے کہا ہم بہت اچھے دوست ہیں لیکن شادی کرنا یا شادی شدہ زندگی گذارنا، سچ پوچھیں تو، یہ ایسی چیز ہے جس کے لئے ہم واقعی فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

جارجیا کا خیال ہے کہ کورونا وباء نے ارباز کے ساتھ ان کے تعلقات کو تبدیل کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شادی کریں یا نہ کریں۔ درحقیقت، وباء نے لوگوں کو یا تو قریب کر دیا ہے یا ایک دوسرے سے دور کردیا ہے۔

جارجیا کے علاوہ اس سے قبل ارباز خان نے بھی خوبصورت ماڈل کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے درمیان عمر کا بہت بڑا فرق ہے، لیکن ہم میں سے کسی نے بھی اسے محسوس نہیں کیا۔ میں کبھی کبھی اس سے پوچھتا ہوں، واقعی؟ جارجیا کے ساتھ یہ ایک مختصر مدت کا معاملہ ہوسکتا تھا مگر جب آپ کسی رشتے میں بندھ جاتے ہیں تو آپ زیادہ نہیں سوچتے، لیکن آپ اس رشتہ میں جتنی دیر رہیں گے، مزید سوالات کے جوابات دینے کی ضرورت پڑے گی۔