حیدرآباد
میلاردیوپلی میں بھائیوں کے ہاتھوں بھائی کاقتل
شہر کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج بھائیوں کے ہاتھوں حقیقی بھائی کے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہر کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج بھائیوں کے ہاتھوں حقیقی بھائی کے قتل کی واردات پیش آئی۔
پولیس کے مطابق شمع کالونی کے رہنے والے 35 سالہ عبداللہ کامکان میں ان ہی کے تین بھائیوں نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس قتل کے پس پردہ جائیدادکاتنازعہ ہوسکتا ہے۔پولیس نے کہاکہ مفرور تینوں حملہ آواروں کی شناخت کرلی اورانہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔
پولیس نے جائے وقوع پہونچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔