حیدرآباد

وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنان کی مخالفت کا تلخ تجربہ

جب وزیر نے ملگ ضلع کا دورہ کیا تو ضلع پریشد کے چیرمین کسم جگدیش نے ان کے پیر پکڑ کر دلتوں کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ایم پی کویتا نے نہ تو کارکنوں کے لیے اور نہ ہی دلتوں کے لیے کچھ کیا۔

حیدرآباد: ملگ ضلع کی انچارج اور وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راٹھوڑ کو اس وقت تلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا جب ٹی آر ایس کی دلت ونگ کے قائدین نے انہیں روک دیا اور ملگ کی سرزمین پر قدم نہ رکھنے کو کہا۔ انہوں نے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

جب وزیر نے ملگ ضلع کا دورہ کیا تو ضلع پریشد کے چیرمین کسم جگدیش نے ان کے پیر پکڑ کر دلتوں کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ایم پی کویتا نے نہ تو کارکنوں کے لیے اور نہ ہی دلتوں کے لیے کچھ کیا۔ ملگ سے منتخب رکن اسمبلی سیتا اکا (کانگریس) کو کوئی موقع نہیں دیا گیا۔ دلتوں نے ان کے درمیان خفیہ معاہدہ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ دلتوں نے بارش کے دوران بھی احتجاج کیا۔