حیدرآباد

شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر مسافر کے پاس سے سونا ضبط

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے مقعد میں چھپا کرلائے گئے سونے کو ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے مقعد میں چھپا کرلائے گئے سونے کو ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کی ایرانٹلی جنس یونٹ کے عہدیداروں نے کل شب مسقط سے فلائٹ نمبر WY-231 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے اس مسافر کوپکڑا جس نے پیسٹ کی شکل میں اس سونے کو حیدرآبادلایاتھا۔

اس مسافر کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔ کسٹم کے عہدیداروں نے 42,78,768 روپئے مالیت کے اس 685.7 گرام سونے کو ضبط کیا۔

اس مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ اس نے کس کی ایماپر اس زرد دھات کو حیدرآباد منتقل کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران جنوبی ہند کے اس اہم ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات کو کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کی وجہ سے ناکام بناتے ہوئے بڑے پیمانہ پرسونے کو ضبط کیاگیا ہے جو مختلف اشیا میں چھپاکرلایاجارہا تھا۔